نگرنگرسے

خزانے کی لالچ میں اندھا پن، خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

عاملہ خاتون نے اپنے ساتھیوں اور مقامی افراد کے ہمراہ درگاہ یتیم شاہ اور بابا غلام نبی کی قبر کے قریب خزانے کی تلاش میں کھدائی کی جس پر مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا

بہاولپور (کھوج نیوز) خزانے کی لالچ میں اندھا پن ، گوٹھ محراب میں خزانے کی تلاش میں آنے والی کراچی کی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولپور کے علاقے گوٹھ محراب میں کراچی سے آئی عاملہ خاتون نے اپنے ساتھیوں اور مقامی افراد کے ہمراہ درگاہ یتیم شاہ اور بابا غلام نبی کی قبر کے قریب خزانے کی تلاش میں کھدائی کی جس پر مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا۔ عاملہ خاتون نے دعوی کیا کہ اس مقام پر خزانہ دفن ہے اور میں اپنے علم کی بنیاد پر یہاں پہنچی ہوں۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button