نگرنگرسے

محکمہ اینٹی کرپشن نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف شکنجہ کس لیا

لاہور (کھوج نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک بار پھر غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف شکنجہ کس لیا ہے ، جبکہ دوسری طرف ایک نجی غیر ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھاکہ روڈا اور ایل ڈی اے کو سمن جاری کر دیئے گئے ہیں اور دونوں محکموں سے ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا، دریائے راوی کے اطراف بنائی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ منگوا لیا ہے۔ ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھاکہ ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے، اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنانے میں ایل ڈی اے افسران بھی ملوث ہیں، ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک پر 8 ارب روپے دبئی منتقل کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے بتایاکہ11 ہزار کنال کی یہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم ٹھوکرکے نزدیک بنائی گئی ہے، تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور سادہ لوح افراد کو غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے پیسے واپس دلائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button