نگرنگرسے

پاکپتن میں آوارہ کتوں کی بھرمار، 11 افراد زخمی

پاکپتن (کھوج نیوز) پاکپتن میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ڈاکٹر اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے’ اسپتال ذرائع کے مطابق پاکپتن کالج روڈ پر آوارہ کتوں کے حملے سے 11 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ کتوں کے کاٹنے سے ڈی ایم ایس اسپتال ڈاکٹر عباس بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بینک کا گارڈ اور خواتین بھی شامل ہیں، تمام متاثرہ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے پاکپتن میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لیتیہوئے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button