نگرنگرسے

ڈاکوئوں نے انت مچا دی، جنرل سٹور کو بھی لوٹ کر فرار

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم سے عوام کسی صورت بھی محفوظ نہیں ہے ، کراچی کے علاقہ ملیر کورٹ میں ڈاکوئوں نے انت مچا دی اور جنرل سٹور کو بھی نہ چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ کے پاس موجود جنرل اسٹور میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں 3 ڈاکوؤں کو دکان میں داخل ہوتے دیکھاجاسکتا ہے جو اسلحہ کے زور پر نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے مگر اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button