نگرنگرسے

کوئٹہ میں خوبصورت رنگ برنگی روشنیاں،محکمہ موسمیات نے راز فاش کر دیا

کوئٹہ (کھوج نیوز) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا جسے شہریوں نے کیمرے میں محفوظ کر لیا، محکمہ موسمیات نے راز فاش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا بتانا ہے کہ آج صبح 6 بج کر 20 منٹ کر کوئٹہ کے مشرقی پہاڑی سلسلے کوہ مردار کے اوپر لینٹیکیولر بادل کی تشکیل دیکھی گئی، یہ بادل سورج نکلنے سے پہلے ظاہر ہوا اور 6:45 بجے غائب ہو گیا جس کی تصاویر اور ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔ انجم نذیر کا بتانا ہے کہ یہ دراصل لینٹیکیولر بادل ہیں، لینٹیکیولر بادل وہ ساکن، عدسے (لینس) کی شکل کے بادل ہوتے ہیں جو پہاڑوں کی ہوا کے مخالف سمت میں بنتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جب مستحکم اور نم ہوا ان کے اوپر سے گزرتی ہے، یہ ہوا کا بہا فضائی لہریں پیدا کرتا ہے اور بادل ان چوٹیوں پر بنتے ہیں جہاں ہوا اپنے نقط شبنم تک ٹھنڈی ہو جاتی ہے جبکہ نچلی جگہوں پر بخارات بن کر غائب ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ،نوشکی،دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں افق پرمختلف زاویوں سیرنگوں کا ہالہ 6 بجکر 20منٹ پر افق سے غائب ہوگیا۔ جس کے بعد مختلف زاویوں سے بننے والے رنگوں کے ہالے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button