نگرنگرسے
2026کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی یا اضافہ؟

کراچی (کھوج نیوز) نئے سال 2026ء کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ اس حوالے سے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2400روپے سستا ہوا ہے۔اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ2058 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89ہزار 713 روپے ہے۔



