نگرنگرسے

نیو المدینہ غوثیہ ملک شاپ، خالص دودھ ، دیسی گھی اور مکھن کا واحد مرکز

لاہور(کھوج نیوز) آج کل کے دور میں خالص اشیاء ملنا ممکن ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے لیکن اس مہنگائی کے دور میں محمد جعفر نے اپنی سرپرستی میں ناصرف عوام کو خالص اشیاء بلکہ ان کو سستے داموں فراہم کرنے کے لئے کوٹھی سٹاپ، رام پورہ باٹا پور لاہور میں ”نیو المدینہ غوثیہ ملک شاپ ” کے نام سے دکان بنا کر عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد جعفر نے ”کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اور خالص اشیاء ملنا ممکن ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے عوام کو خالص دودھ ، دہی، لسی، مکھن، دیسی گھی، کھویا، ربڑی والا دودھ ، میٹھا دودھ، کھیر، جلیبی اور ٹھنڈے دودھ کی بوتلیں عوام کو سستے داموں فراہم کرنے لئے کوٹھی سٹاپ رام پورہ باٹا پور کے علاقے میں دکان کھول کر شہریوں کو سستے داموں خالص اشیاء فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی قسم کی ملاوٹ نہیں کرتے ہمارے دودھ اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ ثابت کرنے والوں ہم نقد انعام دیں گے اور ہم نے صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں وقتاً فوقتاً ہمارے معیار کو چیک کرتی رہتی ہیں لیکن ہماری کسی اشیاء میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ کے کوئی ایثار نہیں ملتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button