نگرنگرسے
شب معراج پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی (کھوج نیوز) سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، اس موقع پر تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہوں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 17 جنوری کو شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رہے گے جبکہ صوبہ پنجاب میں پہلے ہی سے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔



