نگرنگرسے

نجی سکولوں کیلئے فائر سیفٹی لازمی قرار دے دیا گیا

کراچی (کھوج نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے نجی سکولوں کے لئے فائر سیفٹی سے متعلق ہدایات نامہ جاری کرتے ہوئے اس کو لازمی قرار دے دیا ہے جو کہ احسن اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں میں فائر سیفٹی سے متعلق فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب کو لازمی قرار دیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں میں ہنگامی راستے اور سیڑھیاں کھلی اور واضح رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں برقی نظام کا باقاعدہ معائنہ لازمی ہے جبکہ ہنگامی اخراج کا پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا بھی لازم ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق سال میں کم از کم 2 مرتبہ فائر ڈرلز کرانا، اساتذہ اور عملے کی فائر سیفٹی تربیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی طلبہ کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے اسمبلی پوائنٹ کے تعین کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button