نگرنگرسے

ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کا واقعہ، نامزد ملزمان گرفتار

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں پروجیکٹ منیجراصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال، سائیٹ انچارج احمدنواز شامل ہیں۔ متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر مقدمہ حادثاتی موت کی دفعہ 322 کے تحت درج کیاگیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت اور لا پرواہی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button