نگرنگرسے
کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور مریض چل بسا

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور مریض چل بسا ہے، متوفی کرامت کو 3ماہ قبل کتے نے کاٹا تھاجس کے بعد مریض 8جنوری کو جناح اسپتال میں داخل ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کرامت کو 3 ماہ قبل کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز لاحق ہوگیا تھا ، مریض 8 جنوری کو جناح اسپتال میں داخل ہوا۔ 42 سال کا کرامت گلشن معمار کا رہائشی اور پیشے سے پلمبر تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ میں ریبیز سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ریبیز کنٹرول سے متعلق اجلاس میں تمام اضلاع میں 300 ریبیز سینٹرز کو اپ گریڈ اور متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔



