نگرنگرسے
سکولوں کو ملنے والا بجٹ کتنا ہے؟ سندھ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں

کراچی (کھوج نیوز) سندھ سکولوں کو ملنے والا بجٹ کتنا ہے؟ اس حوالے سے سندھ حکومت نے پہلی بار تمام ترتفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے بعد سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پہلی باراسکول اسپیسفک بجٹ کی مد میں 18 ارب 67 کروڑکی تفصیلات کوآن لائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ تفصیلات کو ڈویژن، ضلعی، تعلقہ اور اسکول اسپیسفک تک واضح کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسکول اسپیسفک بجٹ کی تفصیلات کی آن لائن رسائی کیلئے کیو آر کوڈ بھی جاری کیا گیا ہے، کیو آر کوڈ کی مدد سے سندھ کے کسی بھی اسکول کی بجٹ تفصیلات حاصل ہوجائیں گی۔



