نگرنگرسے
نوکری کا جھانسہ، خاتون سے اجتماعی زیادتی، گردہ بھی نکال لیا

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں افسوسناک واقع پیش آیا جس میں نوکری کا جھانسہ دے کر ناصرف خاتون سے اجتماعی زیادتی کی بلکہ گردہ بھی نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کیا اور راولپنڈی لے جا کر ایک گھر میں قید کر دیا۔ ملزمان نے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ میڈیکل چیک اپ میں خاتون کا بایاں گردہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔



