نگرنگرسے
پنجگور میں فائرنگ کا واقعہ، 6افراد جاں بحق

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے’ فائرنگ کا واقعہ پنجگور سے60 کلو میٹر دور چیدگی کے علاقے دستک میں پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام ایس پی پنجگور امیر جان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور سے60 کلو میٹر دور چیدگی کے علاقے دستک میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جبکہ حملہ آوروں نے وہاں کھڑی دو گاڑیاں بھی نذرآتش کردیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کی جارہی ہے۔ جاں بحق افراد میں سے دو افراد کی شناخت داد اور سالم کے ناموں سے ہوئی ہے جو سرحدی گاؤں نکر کے رہائشی ہیں۔



