نگرنگرسے

عیدالفطر کی آمد آمد، پیشہ وار بھکاریوں کی شامت آگئی

کراچی (کھوج نیوز) عید الفطر کی آمد آمد ہے جبکہ کمشنر کراچی نے عید الفطر کی آمد سے قبل ہی پیشہ وار بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ان گروہوں کی شامت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کمشنر کراچی نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ، ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، ٹریفک اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مصروف بازاروں میں شکایات کے ازالے کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھکاریوں کو بحالی کے لیے این جی اوز کے سپرد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button