صحت

انسان کو جلدی یا روزانہ بلڈ پریشرچیک کرانا چاہیے

ہائی بلڈ پریشر کو بھی اکثر آسان اور روزمرہ کی چیز سمجھ کر کئی لوگ خود کو بڑے خطرے کی طرف دھکیل دیتے ہیں کیونکہ اس سے دل کا دورہ پڑنے اور گردے فیل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے

لاہور(کھوج صحت) ہائی بلڈ پریشر کو بھی اکثر آسان اور روزمرہ کی چیز سمجھ کر کئی لوگ خود کو بڑے خطرے کی طرف دھکیل دیتے ہیں کیونکہ اس سے دل کا دورہ پڑنے اور گردے فیل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی علامات سے واقفیت اور فوری ہی اس کا علاج انسان کو کئی بڑی بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔ سر میں درد کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جیسے کہ ٹینشن، نیند پوری نہ ہونا یا پھر کچھ غلط خوراک لے لینا لیکن سر درد کی ایک وجہ ہائی بلڈ پریشر بھی ہوسکتا ہے جس پر فوری غور اور وقت پر علاج کر کے بڑے خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔

اگر آپ ہر وقت خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں تو اس کی وجہ بھی آپ کا بلڈ پریشر ہوسکتا ہے۔ سینے میں یا دل کے اطراف درد محسوس کرنا صرف دل کا دورہ یا اس کی بیماری کی طرف اشارہ نہیں کرتا بلکہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ سانس لینے میں مشکل یا تیز دھڑکن بھی بلڈ پریشر کی نشانی ہے، اس کے علاوہ غصہ یا چڑچڑا پن بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر خاندان میں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری عام ہے تو ایسے میں انسان کو جلدی یا روزانہ بلڈ پریشر چیک کرانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button