بالوں کی نشو و نما کیلئے 3 آسان طریقے سامنے آگئے
بالوں کی نشوونما اور لمبے کرنے کے لئے ناریل کا تیل اور برائون شوگر، سیب کا سرکہ اور بیکنگ سوڈا اور ایلوویرا اور نمک کو مکس کر کے استعمال کرنا انتہائی مفید ہے
لاہور(کھوج نیوز) بالوں کی نشوونما کے لئے 3 آسان طریقے سامنے آگئے ہیں کیونکہ خواتین اپنے آپ کو خوبصورت اور دلکش رکھنے کے لئے چہرے کے ساتھ ساتھ بالوں کی نشوونما بھی چاہتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جلد سے اضافی تیل کو دور کرنے کے لیے یہ عمل انتہائی مفید ہے۔ اسکیلپ پر اسکرب کرنا مساموں کو صاف کرنے اور خون کے بہا کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسکربنگ خون کے بہا میں اضافہ کرتے ہوئے بالوں کے فولیکلز کو غذائی تغذیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاتے ہوئے اسکیلپ کو صحت مند بناتی ہے۔خواتین ذیل میں موجود آسان ترین اسکربز گھروں میں ہی تیار کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرسکتی ہیں۔
ناریل کا تیل اور بران شوگر
ناریل کے تیل کو بران شوگر کے ساتھ مکس کرکے اس سے اسکیلپ کو ایکسفولی ایٹ کریں۔ یہ اسکیلپ کو نمی فراہم کر گا۔
سیب کا سرکہ اور بیکنگ سوڈا
سیب کے سرکے اور بیکنگ سوڈے سے بنا اسکرب پی ایچ کی سطح کو متوازن کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔
ایلو ویرا اور نمک
ایلو ویرا جیل اور نمک سے بنا اسکرب بھی بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرے گا۔