صحت

بلڈپریشر کے مرض سے بچنے کیلئے کونسی عادت اپنانی چاہیے؟ تحقیق سامنے آگئی

روزانہ محض ایک ٹماٹر کھانے سے آپ خود کو ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں: انسٹیٹیوٹ فارریسرچ آن نیویشن اینڈ فوڈ سیفٹی کی تحقیق میں انکشاف

سپن(مانیٹرنگ ڈیسک) فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے اکثر مریض اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے نمک کا زیادہ استعمال، دل اور خون کی شریانوں پر زیادہ دبا، جسم میں پانی کا اجتماع، فکرمندی اور غصہ مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے کچن میں لگ بھگ ہر وقت موجود رہنے والی ایک چیز سے آپ اس جان لیوا بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ جی ہاں روزانہ محض ایک ٹماٹر کھانے سے آپ خود کو ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ آن نیوٹریشن اینڈ فوڈ سیفٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ پوٹاشیم اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث ٹماٹر دل کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں 55 سے 80 سال کی عمر کے 7 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان افراد کی صحت کا جائزہ 3 سال تک لیا گیا۔

تحقیق میں شامل 82 فیصد افراد پہلے ہی ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے ۔ ان افراد کو بلڈ پریشر کے نمبروں کو دیکھتے ہوئے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا، جن میں سے ایک گروپ اس مرض سے محفوظ افراد پر مشتمل تھا، جبکہ باقی تینوں بلڈ پریشر کے مریضوں پر مشتمل گروپس تھے۔ تحقیق کے دوران ان افراد سے غذائی عادات اور جسمانی سرگرمیوں کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ ایک بڑا ٹماٹر کھانے سے ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 36 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ ٹماٹر دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزیوں میں سے ایک ہے اور متعدد پکوانوں کا اہم جز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹماٹروں کو غذا کا حصہ بنانے سے ہائی بلڈ پریشر سے بچنے یا اسے کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج یورپین جرنل آف Preventive Cardiology میں شائع ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button