صحت

بہت کم لوگ سونف کے موسمِ گرما سےمتعلق فوائد سے لاعلم ہونگے

سونف میں ٹھنڈک پیدا کرنے والی تاثیر قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے جو اندرونِ جسم گرمی کو کم کرنے اور شدید درجہ حرارت کے دوران راحت کا باعث بنتی ہے

لاہور(کھوج صحت) بہت کم لوگ سونف کے موسمِ گرما سےمتعلق فوائد سے لاعلم ہونگے۔رپورٹ کے مطابق سونف اپنے خوشبودار ذائقے اور صحت کے بے شمار فوائد کے لیے مشہور تو ہے ہی تاہم یہ گرمیوں کے موسم میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔ سونف کئی اشیائے خوردونوش میں ذائقے اور خوشبو کیلئے استعمال کی جاتی ہے لیکن بہت کم لوگ اس کے موسمِ گرما سے متعلق فوائد سے لاعلم ہونگے۔ گرمیوں میں اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

سونف میں ٹھنڈک پیدا کرنے والی تاثیر قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے جو اندرونِ جسم گرمی کو کم کرنے اور شدید درجہ حرارت کے دوران راحت کا باعث بنتی ہے۔ سونف ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ یہ بھرے ہوئے پیٹ کے احساس، گیس اور بدہضمی کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے جو کہ موسم گرما میں غذائی تبدیلیوں کی عام علامات ہیں۔

سونف کو پانی میں ملا کر پینے سے جسم میں پانی کی سطح برقرار رہتی ہے۔ سونف ملا ہوا پانی ایک تازگی بخش مشروب ہے جو ساتھ ساتھ توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ سونف کی ٹھنڈک جسمانی درجہ حرارت کے توازن کو برقرار رکھ کر ہیٹ اسٹروک سے بچنے یا اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

سونف کا استعمال جِلد کی صحت کو بھی بہتر بنا سکتا ہے جس میں جِلد کا چمکدار اور نم (hydrate) رہنا شامل ہے۔ مزید برآں سونف میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جِلد پر موجود مہاسوں کو کم کرنے اور دھوپ کیوجہ سے جِلد کے جلنے کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

سونف بلغم کی زیادتی یا دیگر سیال اور خون کے غیرمعمولی طور پر جمع ہونے کو روکتا ہے جس سے  سانس کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ یہ دونوں حالتیں گرمیوں کی الرجی اور گردوغبار کی وجہ سے بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ سونف تغذیے کے عمل کو بڑھا کر اور بھوک کے احساس کو دبا کر وزن کو مستحکم کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button