صحت

خشک میوہ جات کھانےسےڈپریشن میں کیسےکمی آئےگی؟

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کے استعمال سے 17 فیصد تک ذہنی دباؤ کم ہوجاتا ہے

لاہور(ویب ڈیسک) خشک میوہ جات کھانےسےڈپریشن میں کیسےکمی آئےگی؟ حال ہی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روزانہ 30 گرام خشک میوہ جات کھانے سے ڈپریشن میں کمی آتی ہے۔  اس حوالے سے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کے استعمال سے 17 فیصد تک ذہنی دباؤ کم ہوجاتا ہے، جبکہ مختلف قسم کے 30 گرام خشک میوے کھانے سے اندرونی جسمانی سوزش ختم ہوتی ہے اور یہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔

محققین کے مطابق کسی ریسٹورنٹ یا دکان پر مونگ پھلی کھائی جائے یا پھر سلاد میں اخروٹ یا مختلف میوے ملاکر کھائے جائیں یہ سب بہت فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ خشک میووں کی تمام اقسام لگ بھگ ہمیں پسند ہیں اور پھر جب یہ ثابت ہوجائے کہ خشک میوے غیر متوقع ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہے تو پھر کوئی عذر قابل قبول نہیں رہتا۔

یونیورسٹی آف کاشتیلا لا مانچھا اسپین کے سائنس دان برونو بیزوزیرو پیرونی جو کہ اس تحقیق کے مرکزی مصنف ہیں، انکا کہنا ہے کہ ہماری اس تحقیق کے جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ خشک میوہ جات کے استعمال کی اہمیت کو واضح کرتا ہے جو کہ 17 فیصد تک ڈپریشن میں کمی لاتا ہے۔

اس تحقیق میں برطانیہ میں ساڑھے 13 ہزار 37 سے 73 برس کے ایسے افراد کے طبی اعداد وشمار کا تجزیہ کیا گیا جنہیں تحقیق کے شروع کرنے سے پہلے ڈپریشن کا عارضہ لاحق نہ تھا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button