صحت

دانتوں کے درد سے بچنے کے لیے آسان اور موثر طریقے

لاہور(کھوج نیوز) دانتوں میں درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور کھانا پینا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس درد سے بچنے کیلئے بہت آسان طریقے سامنے آ گئے-

دانت کا درد کبھی بھی آپ کو اپنا شکار بناسکتا ہے مگر رات کو اس کا سامنا ہونے سے نیند متاثر ہوتی ہے۔ دانت کا درد رات کو زیادہ بدتر محسوس ہوتا ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ جب کوئی فرد لیٹتا ہے تو خون کا بہاؤ سر کی جانب بڑھ جاتا ہے جس سے دانت کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔

اسی طرح رات کو مصروفیت نہ ہونے سے دماغ کی توجہ دانت کے درد پر زیادہ مرکوز ہوتی ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایسے طریقوں کی کمی نہیں جس سے کسی حد تک ریلیف مل سکتا ہے اور فارغ وقت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

سر درد یا جسمانی تکلیف کے لیے دستیاب عام درد کش ادویات دانتوں کے معمولی سے معتدل درد کے حوالے سے بھی مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں، البتہ تکلیف بہت زیادہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرکے دوا کا استعمال کرنا چاہیے۔

کولڈ کمپریس کے استعمال سے بھی دانت کی تکلیف میں کمی لانا ممکن ہے۔ اس مقصد کے لیے برف کے ایک بیگ کو تولیے میں لپیٹ کر چہرے یا جبڑے کے متاثرہ حصے پر لگائیں، ایسا کرنے سے اس حصے میں موجود شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے تکلیف میں کمی آتی ہے۔

سر میں خون جمع ہونے سے متاثرہ فرد کو اضافی تکلیف اور ورم کا سامنا ہوسکتا ہے، تو سر کے نیچے ایک یا 2 اضافی تولیے رکھنے سے تکلیف میں کافی حد تک کمی آسکتی ہے۔

نمک ملے پانی سے کلیاں کرنے سے بھی دانتوں کی تکلیف میں کمی آتی ہے بلکہ یہ بہت عام گھریلو ٹوٹکا ہے۔

نمک ملا پانی قدرتی طور پر جراثیم کش ہوتا ہے جس سے ورم میں کمی آتی ہے اور متاثرہ دانت کو انفیکشن سے تحفظ ملتا ہے۔ کلیاں کرنے سے دانتوں یا مسوڑے میں پھنسے کھانے کے ذرات بھی باہر نکل جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button