صحت

دل اور دماغ کے فالج سےمحفوظ رہا جا سکتا ہے؟نئی ریسرچ میں نتیجہ سامنے رکھ دیا گیا

ماہرین نے واکنگ یا چہل قدمی کے علاوہ ورزش کے کچھ ایسے طریقے بھی بیان کیے ہیں جن کے ذریعے دل اور جسم کی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

لاہور(کھوج صحت) طبی ماہرین جسمانی اور قلبی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کہتے ہیں کہ یومیہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے لیکن بیشتر افراد کے لیے روزمرہ کے معمولات کے ساتھ ایسا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تاہم بعض ماہرین نے واکنگ یا چہل قدمی کے علاوہ ورزش کے کچھ ایسے طریقے بھی بیان کیے ہیں جن کے ذریعے دل اور جسم کی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ ایک جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یومیہ بنیاد پر پانچ بار سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے سے (ہر زینہ کم از کم 10 سیڑھیوں پر مشتمل ہونا چاہیے) دل اور دماغ کے فالج سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

 ریسرچ کے دوران معلوم ہوا کہ 39 ہزار 43 افراد کو خون کی شریانوں میں تنگی کی شکایت کی۔ اس مرض میں خون کا بہاؤ مشکل ہو جاتا ہے۔ ایتھروسکلروسیس جریدے میں شائع ہونے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو رضا کار روزانہ پانچ سیڑھیاں چڑھتے تھے ان میں سیڑھیاں نہ چڑھنے والوں کے مقابلے میں ایتھروسکلروسیس (شریانوں کی تنگی) کا امکان تین فیصد کم تھا جبکہ روزانہ کم از کم چھ سیڑھیاں چڑھنے والوں میں یہ خطرہ 16 فیصد کم رہا۔ اس حوالے سے محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ گروپ جو روزانہ کم از کم 50 سیڑھیاں چڑھتے رہے ہیں ان  میں دل کے دورے یا فالج کا خطرہ کافی کم رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button