صحت

صحت کے سنگین مسائل، کھانے کے ذائقے کو فائدہ مند بنانے کے لئے چمچ تیار

ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے کسی بھی کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کیلئے ’الیک اسپون‘ کا کمرشل ورژن متعارف کروادیا

ٹوکیو(کھوج صحت)صحت کے سنگین مسائل، کھانے کے ذائقے کو فائدہ مند بنانے کے لئے چمچ تیارکر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جاپان کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے کسی بھی کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کیلئے ’الیک اسپون‘ کا کمرشل ورژن متعارف کروادیا۔ جاپان کی کیرین ہولڈنگ کمپنی میجی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کھانوں کو اصل سے زیادہ نمکین اور ذائقے دار بنانے کےلیے بجلی سے چلنے والے متعدد اسمارٹ کچن ویئر تیار کرچکی ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اپنی نئی پروڈکٹ اسمارٹ الیک اسپون کا اعلان کیا ہے جو کھانوں میں نمک کی مقدار کو کم کرکے لوگوں کی صحت کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

کھانوں میں نمک کی زیادہ مقدار جاپان میں ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ لوگ کم نمک والی غذاؤں سے مطمئن نہیں ہوتے لہٰذا نمک کے استعمال کو کم کرکے صحت کے سنگین مسائل سے بچنا اتنا آسان نہیں ہے۔ اسی خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپانی کمپنی نے یہ اسمارٹ چمچہ تیار کیا، جس میں منفرد کرنٹ ویوفارم ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو صارف کے ٹیسٹ بڈز کو دھوکہ دیتی ہے اور اُسے معمول سے نمک کی کم مقدار بھی مناسب محسوس ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button