صحت

لہسن کو کچا کھانا تھوڑا مشکل لیکن؟

لہسن کی چٹنی بنانے کے لیے آپ لہسن، لال یا ہری مرچ، پیاز اور دھنیے کا استعمال کرسکتے ہیں

لاہور(کھوج صحت) لہسن کے بغیر شاید ہی کوئی پاکستانی گھر ہو جہاں کوئی ڈش پکے اور اس میں ذائقے اور خوشبو کے لیے لہسن شامل نہ کیا جائے ۔ خوشبو میں تیز لہسن  بے شمار فوائد کا خزانہ ہے  جو ناصرف کھانوں بلکہ مختلف ٹوٹکوں میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے کہ بالوں کی نشو نما سمیت اس سے وزن میں بھی کمی بھی لائی جاسکتی ہے۔

لہسن کو کچا کھانا تھوڑا مشکل کام ہے لیکن یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا، لہسن کو صبح خالی پیٹ استعمال کیا جائے اس سے آپ کا قوت مدافعت بھی مضبوط ہوگا۔ وزن کم کرنے کے لیے لہسن کا استعمال اس کی چٹنی بنا کر بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ لہسن آپ کے جسم سے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد دے گا اور یوں آپ کا وزن کم ہوجائے گا۔

لہسن کی چٹنی بنانے کے لیے آپ لہسن، لال یا ہری مرچ، پیاز اور دھنیے کا استعمال کرسکتے ہیں۔ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور جسم سے چربی کو دور کرنے میں لہسن اور لیموں کی چائے بھی اپنا جادوئی کمال دکھائے گی۔

اس کے علاوہ لیموں بھی جسم سے اضافی چربی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور یوں لہسن اور لیموں کی چائے سے آپ اپنا وزن تیزی سے کم کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button