صحت

ملٹی وٹامنز کا استعمال کونسی خطرناک بیماری کے خطرات کو بڑھاتا ہے؟ رپورٹ آگئی

ملٹی وٹامنز کا استعمال کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے' ان ادویات کے استعمال سے کینسر کے خطرات 30 فی صد سیزیادہ بڑھ جاتے ہیں

لندن (کھوج نیوز) ملٹی وٹامنز کا استعمال کونسی خطرناک بیماری کے خطرات کو بڑھاتا ہے؟ اس حوالے سے طبی ماہرین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتا کر سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے تحقیق میں بتایا ہے کہ ملٹی وٹامنز کا استعمال کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ ان ادویات کے استعمال سے کینسر کے خطرات 30 فی صد سیزیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملٹی وٹامنز کا استعمال اگرچہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے لیکن ان کے استعمال سے کچھ سائیڈ ایفیکیٹس بھی ہوتے ہیں اور اس وجہ سے کینسر کی بیماری ہونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ان میں پھیپڑوں، پروسٹیٹ اور بریسٹ کینسر شامل ہیں۔ این ایچ ایس کے آن کالوجسٹ ڈاکٹر محمد منیب کاکہنا ہے کہ اگرچہ یہ تاثر پایا جاتا ہیکہ ملٹی وٹامنز قوت مدافعت بڑھاتے ہیں لیکن ہر دوا کے کچھ نہ کچھ سائیڈ ایفکٹس ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کیساتھ بعد میں ظاہر ہوتے ہیں ۔ برطانیہ کی آدھی آبادی لگ بھگ روز ہی کوئی کوئی ملٹی وٹامن دوائی کھاتی ہے ۔ اس وجہ سے کیمیکل ری ایکشن بھی ہوتا ہے اندورنی نظام میں تبدیلی ہوتی ہے۔ اگر دو اجلد ہضم ہونے والی ہوتو کوئی خاص فرق نہیں پڑتا اوراس کے ساتھ اگر ڈاکٹر کی ہدایات پربھی عمل کیاجائے تو بہتر ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق کچھ سپلیمنٹس صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں لیکن صحت مند زندگی گزارنے کے لیے لائف سٹائل کوبدلنا چاہئے نا کہ ادویات استعمال کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button