موٹاپے کےعلاج کےلیےنئی دوا متعارف کرا دی گئی
جاپان میں موٹاپے کے علاج کی ایک نئی دوا ’ویگووی‘ فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔
ٹوکیو(کھوج صحت) زیادہ وزن یا موٹاپے سے پریشان افراد کو اب مزید پریشانی کی ضرورت نہیں کیونکہ جاپان نے موٹاپے کے علاج کے لیے نئی اور مؤثر دوا متعارف کرا دی ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، جاپان میں موٹاپے کے علاج کی ایک نئی دوا ’ویگووی‘ فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔ یہ دوا ڈنمارک کی ایک دوا ساز کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
اس دوا کو گزشتہ سال جاپانی حکومت سے منظوری ملی تھی اور اس کی فروخت گزشتہ روز سے شروع کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز، پہلی مرتبہ یہ دوا موٹاپے کے علاج میں مہارت رکھنے والے چیبا یونیورسٹی اسپتال کے ایک معالج نے 60 سالہ خاتون مریض کے لیے تجویز کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ ویگووی‘ صرف اس صورت میں دی جائے گی جب مریض میں موٹاپے کی تشخیص ہو اور وہ موٹاپے سے متعلق ہائی بلڈ پریشر جیسے صحت کے مسائل میں مبتلا ہو۔ تاہم، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دوا کاسمیٹک یا ڈائٹنگ کے مقاصد کے لیے غلط استعمال ہو سکتی ہے۔