صحت

وہ کونسی غذاء ہے جو دماغی تنزلی اور فالج کا سبب بنتی ہیں؟ تحقیق سامنے آگئی

موجودہ عہد میں فاسٹ یا جنک فوڈ کا استعمال بہت زیادہ عام ہوچکا ہے جسے صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ دور میں وہ کونسی غذاء ہے جو دماغی تنزل اور فالج کا سبب بنتی ہیں؟ اس حوالے سے تحقیق سامنے آنے کے بعد شہریوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اب ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاں کے استعمال سے بھی فالج اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

امریکا کے میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کوئی فرد صحت کے لیے مفید غذاں کا زیادہ جبکہ کچھ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاں کا استعمال کرتا ہے تو بھی دماغی تنزلی اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق میں 30 ہزار افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور ان کی صحت کا جائزہ 20 سال تک لیا گیا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاں کے زیادہ استعمال سے فالج کا خطرہ 8 سے 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں صحت کے لیے مفید غذاں کے استعمال سے یہ خطرہ 9 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ الٹرا پراسیس غذاں کو پراسیس کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز سے ممکنہ طور پر خون کی شریانوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے فالج اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر ایک فرد روزانہ کی بنیاد پر معمولی مقدار میں الٹرا پراسیس غذاں کا استعمال کرتا ہے تو اس سے بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے اور یہ تینوں فالج اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھانے والے اہم عناصر ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button