صحت

پاکستان میں ہر ماہ پیٹ اور جگر کی بیماریوں میں کتنے افراد مبتلا ہوتے ہیں؟ تشویشناک رپورٹ آگئی

ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس میں آنے والے آدھے مریض پیٹ کی بیماریوں کی شکایات کے ساتھ آتے ہیں: پاکستانی ماہرین کا انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز ہیلتھ ڈیسک) پاکستان میں ہر ماہ پیٹ اور جگر کی بیماریوں میں کتنے افراد مبتلا ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے قومی ماہرین کی تشویشناک رپورٹ نے سب کو چونکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین نے کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس میں آنے والے آدھے مریض پیٹ کی بیماریوں کی شکایات کے ساتھ آتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر لبنی کامانی نے کہا کہ پاکستان کو سینکڑوں تربیت یافتہ گیسٹرو اینٹرالوجسٹ کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان میں خواتین گیسٹرو اینٹرالوجسٹ کی بھی شدید قلت ہے۔ ڈاکٹر شاہد احمد نے کہا کہ پاکستان ڈائریا، ہیپاٹائٹس، ٹائیفائیڈ اور ہیضے کی وباں کی زد میں ہے، پاک جی آئی اینڈ لیور ڈزیز سوسائٹی دور دراز علاقوں کے نوجوان ڈاکٹروں کو تربیت دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button