صحت

ڈینگی نے تباہی مچانا شروع کر دی، صوبے بھر میں 178نئے مریض سامنے آگئے

ہسپتالوں میں ڈینگی کے 60 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریبا139مریض زیر علاج ہیں

لاہور(ہیلتھ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 178 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 5895 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 76نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 316تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

علی محمد جان نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 60 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریبا139مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مسلسل اضافے کے باوجود ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button