صحت

کیری کےجِلد پرحیرت انگیزفوائد کےبارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

کچا آم گرمیوں میں لو لگنے سے  توبچاتی ہی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ آپ کی جِلد کو خوبصورت بنانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے

لاہور(کھوج صحت)کیری کےجِلد پرحیرت انگیزفوائد کےبارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟اس حوالے سے نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ کیری یعنی کچا آم گرمیوں میں لو لگنے سے  توبچاتی ہی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ آپ کی جِلد کو خوبصورت بنانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کیری میں وٹامن سی، وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈینٹ بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جِلد کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اکثر لوگوں کی جِلد بہت خشک اور روکھی ہوتی ہے جس کیلئے وہ کافی مہنگے پراڈکٹس بھی استعمال کرتے ہیں تاہم کیری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ کیری کو ایواکاڈو اور شہد کے ساتھ مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور اسے اپنی جِلد پر استعمال کریں، اس ٹوٹکے سے خشکی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ جھریوں کا آنا قدرتی عمل ہے لیکن آلودگی اور صحت کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے بھی قبل از وقت جھریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کیلئے آپ کو چاہیے کہ آپ کیری کے پیسٹ کو انڈے کی سفیدی میں اچھی طرح مکس کرکے اپنی جِلد پر لگائیں، کچھ دیر لگا رہنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ انڈے کی سفیدی جھریوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے اور جلد پر انڈے کا استعمال صدیوں پرانا ہے۔

چمکدار جِلد کی خواہش سب کو ہی ہوتی ہے اس کیلئے آپ کیری کو دہی، عرق گلاب اور ملتانی مٹی میں مکس کرکے جلد پر 15 سے 20 منٹ کیلئے لگائیں اور پھر سادے پانی سے صاف کرلیں، آپ کی روکھی جلد میں رونق آجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button