صحت

گرمی کی شدت میں اضافہ، اسپتالوں میں گیسٹرو مریضوں کی تعداد میں بڑھنے لگی

پانی اور نمکیات کی کمی بڑھ جائے تو گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، پانی اور نمکیات کی کمی سے جسم میں انفیکشن پھیلنے کابھی خدشہ ہوتا ہے: ماہرین صحت

کراچی(کھوج نیوز) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ملک بھر کے اسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی جو کہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ بن رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اسپتال میں گیسٹرو سے شدید متاثرہ مریضوں کے کیسز سامنے آرہے ہیں جہاں روزانہ گیسٹرو کے45 سے 50 مریض آرہے ہیں جبکہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پانی اور نمکیات کی کمی بڑھ جائے تو گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، پانی اور نمکیات کی کمی سے جسم میں انفیکشن پھیلنے کابھی خدشہ ہوتا ہے۔ ماہرین صحت نے کہا کہ عوام پھل اور سبزیاں دھو کراستعمال کریں، ہاتھ بھی صاف رکھیں، باہر کی غیر معیاری غذا اورتلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں، سبزیاں اور پھل زیادہ سیزیادہ کھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button