صحت

ہوشیار خبردار… لاہوریوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہوجاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا اور بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں: ڈاکٹر عرفان ملک

لاہور(کھوج نیوز) ہوشیار خبردار… لاہوریوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، صوبائی دارالحکومت میں سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے ایک نئے وائرس کی شکل اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پھیلی ہوئی سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا تھا کہ نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہوجاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا اور بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔ ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا تھا کہ وائرس میں مبتلا روزانہ 30 سے 40 مریض اسپتالوں اور کلینکس میں آرہے ہیں، بچے اور بزرگ نئے وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں، خوش قسمتی سے نئے وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہیکہ موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے، نیا وائرس کووڈ ہوسکتا ہے، لوگ کووڈ کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت متاثر کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button