صحت

ویڈیو گیمز کھیلنے سے ذہنی افعال بہتر ہوتے ہیں؟ نئی طبی تحقیق سامنے آگئی

ویڈیو گیمز کھیلنے سے ذہنی افعال بہتر ہوتے ہیں مگر دماغی صحت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے، جبکہ ورزش کرنے سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے : طبی تحقیق میں دعویٰ

کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز کھیلنے سے ذہنی افعال بہتر ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے کینیڈا میں ہونے والی نئی طبی تحقیق منظر عام پر آگئی ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک نئی طبی تحقیق میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے سے ذہنی افعال بہتر ہوتے ہیں مگر دماغی صحت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے، جبکہ ورزش کرنے سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے مگر ذہنی افعال پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سوالنامے بھروائے گئے۔ اس کے بعد انہیں آن لائن دماغی گیمز کھیلنے کا کہا گیا۔ ان گیمز کو ڈیزائن کرنے کا مقصد دماغی افعال کے مختلف پہلوں جیسے یاداشت، توجہ، منطق اور دیگر کی جانچ پڑتال کرنا تھا۔ تحقیق میں شامل ایک ہزار کے قریب افراد نے تمام ٹاسکس کو مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ویڈیو گیمز کھیلنے سے ذہنی افعال پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر دماغی صحت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس کے مقابلے میں ہر ہفتے 150 منٹ تک ورزش کرنے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے مگر ذہنی افعال پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ہر ہفتے 5 گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک ایک ہی گیم کو کھیلنے والے افراد کے ذہنی افعال کی عمر اوسطا 13.7 سال تک کم ہو جاتی ہے۔ اسی طرح ہر ہفتے 5 گھنٹے سے کم وقت تک ہر قسم کی گیمز کھیلنے والے افراد کے ذہنی افعال کی عمر اوسطا 5.2 سال تک گھٹ جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button