صحت

سونف کا پانی پینے کے کیا فوائد ہیں؟ تحقیق سامنے آگئی

سونف کا پانی پینے سے نظام ہاضمہ کو درست کرے' تیزابت کو دور کرے' منہ کی بدبو سے نجات، قوت مدافعت کو مضبوط بنائے وغیرہ فوائد شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) سونف کا پانی پینے کے کیا فوائد ہیں؟ اور اس کا پانی کیسے تیار کیا جا سکتا ہے؟ اس حوالے سے حیران کر دینے والی تحقیق سامنے آگئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونف کے بیشمار فوائد ہیں چاہے اسے ثابت استعمال کیا جائے یا پھر اس کے پانی کا استعمال، ہر صورت میں ہی یہ صحت کیلئے مفید ہے، نہار منہ سونف کا پانی پینے کے چند فوائد درج ذیل ہے۔

نظام ہاضمہ کو درست کرے

یوں تو سونف کے پانی کے بیشمار فوائد ہیں لیکن اس کا سب سے اہم فائدہ آپ کے نظام ہاضمہ کو درست رکھنا ہے۔سونف کے بیجوں میں کارمینیٹو کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس سے پیٹ کی گیس کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کے علاوہ بدہضمی اور قبض کی شکایت کو بھی اسی پانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔

تیزابت کو دور کرے

سونف کا پانی سینے کی جلن اور تیزابیت کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ مناسب ہائیڈریشن کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی کارگر ثابت ہوتا ہے۔

منہ کی بدبو سے نجات

اکثر لوگوں کے منہ سے بدبو آتی ہے چاہے وہ جتنا ہی اپنے دانتوں اور منہ کی صفائی کا خیال کرلیں، اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ایک وجہ نظام ہاضمہ اور آنتوں کا درست کام نہ کرنا بھی ہے۔ سونف کا پانی پینے سے اس پریشانی پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔

قوت مدافعت کو مضبوط بنائے

سونف کا پانی وٹامن سی اور ضروری غذائیت سے بھرپور ہوتاہے جس کے سبب یہ قوت مدافعت کو بھی مضبوط بناتا ہے اور وٹامن سی ہی سفید خون کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جسم بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔

سونف کا پانی کیسے تیار کیا جائے؟

حسب ضرورت سونف کو گرم پانی میں ڈال کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ دیں، اس کے بعد سونف کا عرق نکل آئے گا اور پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے گا، اسے چھان کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button