صحت

ہری مرچ کھانے سے جسم کی چربی کم کرنے میں مفید ثابت ہو سکتی ہے

ہری مرچ جسم میں چربی کو کم کرنے کیلئے بہت مفید ہے، یہ وزن کم کرنے کی کوشش اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے

لاہور(کھوج صحت)ہری مرچ کھانے سے جسم کی چربی کم کرنے میں مفید ثابت ہو سکتی ہے،ہری مرچ کو عموما کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن محققین نے اس کے مزید فائدے بھی دریافت کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہری مرچ مختلف غذائی اجزا اور بائیو ایکٹیو مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے جن میں الکلائیڈز، فلیوونائڈز، فینول، تیل، سٹیرائیڈز اور کیپسیسن شامل ہیں، یہ مرکبات صحت کے لیے مفید ہیں۔یہاں ایک نظر کھانے میں ہری مرچ کے استعمال کے ممکنہ فوائد پر ڈال لیتے ہیں۔ہری مرچ جسم میں چربی کو کم کرنے کیلئے بہت مفید ہے، یہ وزن کم کرنے کی کوشش اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ہری مرچ معدے کے السر کے علاج کے لیے بھی مفید ہے۔ یہ السر کی شدت، معدے میں تیزاب کی رطوبت کو کم کرنے اور بافتوں کی شفا یابی کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ہری مرچ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو آزاد ریڈیکلز اور آکسیڈیٹیو تنا سے بچاتے ہیں۔یہ اینٹی آکسیڈنٹس کینسر، امراضِ قلب اور فالج جیسی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ہری مرچ میں موجود کیپسیسن شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے مددگار ہے کیونکہ یہ انسولین کے اخراج کو بڑھا سکتا ہے اور اس طرح خون میں گلوکوز کے کنٹرول کو بہتر بناتا ہے۔ہری مرچ میں موجود حیاتیاتی مرکبات نے مائکروبیئل انفیکشن، خاص طور پر بیکٹیریل انفیکشن کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button