صحت

گرمیوں میں انڈے کھانا فائدے مند ہے یا نقصان دہ؟

انڈوں سے جسم کو گرمی سے مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں ایسے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں: طبی ماہرین

لاہور(کھوج نیوز) موسم گرما میں انڈے کھانا فائدے مند ہے یا نقصان دہ؟ اس حوالے سے طبی تحقیق سامنے آئی ہے جس نے انڈے کھانے والے اور نا کھانے والوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خیال غلط ہے اور ایسے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں جس سے ثابت ہوتا ہو کہ گرم موسم میں انڈے کھانے سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کچھ غذاؤں کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور کچھ غذائیں گرم تاثیر والی ہوتی ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ مخصوص غذاؤں کو مخصوص موسم میں ہی کھایا جائے۔ اس حوالے سے سب سے اہم اصول یہ ہے کہ ہر غذا کو اعتدال میں رہ کر کھانا ضروری ہے اور بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق انڈوں سے جسم کو گرمی سے مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں ایسے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ انڈوں کے استعمال سے جسم کے اندر سیال کا توازن برقرار رہتا ہے اور ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اسی طرح ناشتے میں انڈے کھانے سے جسمانی توانائی بڑھتی ہے اور تھکاوٹ اور کمزوری سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

انڈوں میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔ پروٹین اور amino acids انڈوں میں موجود ہوتے ہیں جو مسلز کے حجم کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ہر غذا کا اعتدال میں استعمال ضروری ہے اور زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ تو روزانہ ایک یا 2 انڈے کھانے تک محدود رہنا چاہیے یا کولیسٹرول کے مریض ہیں تو اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button