صحت

کون سے پھل جلد کو جھریوں سے بچانے میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں ؟

۔آڑو میں موجود قدرتی وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس، اور نمی بخش اجزا جلد کے لیے نہایت مفید ہیں۔اس میں وٹامن سی اور اے کی وافر مقدار ہوتی ہے

لاہور(کھوج نیوز) کون سے پھل جلد کو جھریوں سے بچانے میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں ؟تحقیق کے مطابق تمام پھلوں میں آڑو جِلد کو جوان، صحت مند اور تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔آڑو میں موجود قدرتی وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس، اور نمی بخش اجزا جلد کے لیے نہایت مفید ہیں۔اس میں وٹامن سی اور اے کی وافر مقدار ہوتی ہے جو جلد کو جھریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔یہ وٹامنز کولیجن کی پیداوار بڑھاتے ہیں جو جلد کی لچک برقرار رکھتا ہے۔ آڑو میں موجود پولی فینولز اور بیٹا کیروٹین جلد کو آلودگی، دھوپ اور فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، جو قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں۔

مزید برآں اس میں قدرتی پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جلد کو اندر سے ہائیڈریٹ رکھتی ہے اور خشکی سے بچاتی ہے۔اس میں موجود قدرتی ایسٹریکٹس جلد کو صاف کرتے ہیں، اور مہاسوں کے خلاف مزاحمت میں مدد دیتے ہیں۔ دوسری جانب آڑو جلد پر لگانے سے بھی انسداد وائرس اور بیکٹیریا کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button