صحت

ہفتے میں صرف ایک انڈہ کھانے سے کونسی موذی وباء سے بچا جا سکتا ہے؟

ہفتے میں محض ایک انڈہ کھانے سے بھی الزائمر جیسے خطرناک مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے: جرنل آف نیوٹریشن کی رپورٹ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتے میں صرف ایک انڈہ کھانے سے کونسی موذی وباء سے بچا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع کی گئی تحقیق میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتے میں محض ایک انڈہ کھانے سے بھی الزائمر جیسے خطرناک مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔ وہ اہم وجہ جس کے باعث ذیابیطس جیسا مرض تیزی سے عام ہو رہا ہے تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ انڈوں کے استعمال سے دماغ میں ان پروٹینز کا اجتماع کم ہوتا ہے جن کو الزائمر امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔ الزائمر کو ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم قرار دیا جاتا ہے اور اس پر دہائیوں سے تحقیقی کام ہو رہا ہے مگر اب تک اس کا کوئی علاج موجود نہیں اور مریضوں میں مرض کی رفتار کو سست کرنے والے علاج بھی ہونے کے برابر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طرز زندگی کے ان عناصر کو سمجھنا ضروری ہے جن کی وجہ سے اس کا خطرہ بڑھتا ہے اور غذاں کو اس حوالے سے اہم تصور کیا جاتا ہے۔

ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا تھا کہ کولین نامی جز دماغی افعال کے لیے اہم ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی دریافت ہوا کہ کولین کو غذا کے ذریعے جسم کا حصہ بنانے سے ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ انڈے کولین کے حصول کا بہت اچھا ذریعہ ہیں اور اس نئی تحقیق میں اسی وجہ سے ان کے استعمال کے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اس تحقیق میں 1024 معمر افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان افراد کا سالانہ طبی معائنہ کیا گیا جبکہ غذاں کے استعمال کی تفصیلات سوالناموں کے ذریعے حاصل کی گئی۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ اوسطا 6.7 سال تک لیا گیا۔ اس عرصے کے دوران ایک چوتھائی کے قریب افراد الزائمر امراض کے شکار ہوگئے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد ہفتے میں ایک انڈہ کھاتے ہیں ان میں ہر ماہ ایک انڈہ کھانے والوں کے مقابلے میں الزائمر امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ 47 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ تحقیق کے دوسرے مرحلے میں 578 مردہ افراد کے دماغوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس بار بھی محققین نے دریافت کیا کہ ہفتے میں ایک یا اس سے زائد انڈے کھانے والے افراد میں الزائمر کا خطرہ بڑھانے والے پروٹینز کے اجتماع کم ہوتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار انڈہ کھانا اس خطرناک مرض سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈوں میں موجود کولین اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز عمر میں اضافہ ہونے پر دماغی صحت کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ جسم اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور کولین کی کمی سے الزائمر کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین کے مطابق نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ انڈے دماغی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button