صحت

لو بلڈ پریشر کا کیسے پتا چل سکتا ہے؟ 10اہم نشانیاں سامنے آگئیں

سر چکرانا، تھکاوٹ یا نقاہت، ذہنی الجھن، دل کی دھڑکن کی رفتار میں تبدیلیاں، بینائی دھندلانا' سر کندھوں یا گردن میں درد وغیرہ اہم نشانیاں ہیں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لو بلڈ پریشر کا کیسے پتا چل سکتا ہے؟ اس حوالے سے طبی تحقیق میں ماہرین نے 10نشانیوں کا بتایا ہے؟ جن کی تفصیلات سب کے سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لو بلڈپریشر جیسی جان لیوا بیماری سے کیسے بچا جاسکتا ہے اور جب لو بلڈ پریشر ہوتا ہے تو انسان کو اس کے متعلق کون سی نشانیاں ملتی ہیں؟ ان نشانیوں میں چند نشانیاں مندرجہ ذیل ہیں۔

سر چکرانا

سر چکرانا یا ہلکے پن کا احساس بھی بلڈ پریشر کی سطح میں کمی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ کئی بار تو بلڈ پریشر اتنا گھٹ جاتا ہے کہ لوگ بے ہوش ہو جاتے ہیں کیونکہ دماغ میں آکسیجن کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے۔

تھکاوٹ یا نقاہت

جسمانی کمزوری، تھکاوٹ یا نقاہت بھی بلڈ پریشر کی سطح کمی کا عندیہ دینے والی نشانی ہے۔

ذہنی الجھن

ذہنی الجھن اور سوچنے میں مشکلات یا توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کو بھی لو بلڈ پریشر کی ایک علامت قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کی جانب خون کی روانی میں کمی آتی ہے اور دماغ کے لیے سوچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

دل کی دھڑکن کی رفتار میں تبدیلیاں

دل کی دھڑکن اچانک تیز ہونا، تھم جانے جیسا احساس یا گھبراہٹ وغیرہ بھی لو بلڈ پریشر کی ایک اور علامت ہے۔ عام طور پر ایسا اس وقت ہوتا ہے جب جسم میں خون کی گردش گھٹ جاتی ہے اور دل تیزی سے دھڑک کر اس کمی کو پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

بینائی دھندلانا

اچانک بینائی دھندلانا یا آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا بھی لو بلڈ پریشر کی ایک اہم نشانی ہے۔ اس کی وجہ آنکھوں اور دماغ کے لیے خون کے بہا ؤمیں کمی ہوتی ہے۔

سر، کندھوں یا گردن میں درد

کندھوں، گردن یا سر کے پچھے حصے میں تکلیف بھی اکثر لو بلڈ پریشر کی نشانی ہوتی ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بیٹھنے یا لیٹنے کے بعد اٹھنے پر بلڈ پریشر میں اچانک کمی آتی ہے۔

قے یا متلی

قے اور متلی بھی لو بلڈ پریشر کی عام علامات ہیں۔ اس کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب معدے کی جانب خون کی گردش میں کمی آتی ہے جبکہ دماغ کے لیے بھی خون کا بہا گھٹ جاتا ہے جس سے دماغ کے لیے قے یا متلی کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ہاتھ پیر ٹھنڈے ہونا

ہاتھ پیر اکثر ٹھنڈے رہنا بھی لو بلڈ پریشر کی ایک علامت ہے، خاص طور پر دائمی لو بلڈ پریشر کی۔ یہ علامت اس وقت سامنے آتی ہے جب لو بلڈ پریشر کے باعث جسم اہم اعضا جیسے دماغ، دل، جگر اور گردوں کے لیے خون کا بہا بڑھاتا ہے جبکہ ہاتھوں پیروں کے لیے خون کی روانی گھٹ جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہاتھ پیر اور جِلد معمول سے زیادہ ٹھنڈ محسوس کرنے لگتے ہیں۔

سانس لینے میں مشکلات

سانس پھول جانا یا سانس لینے میں مشکل محسوس ہونا بھی لو بلڈ پریشر کی ایک اہم نشانی ہے۔

سینے میں تکلیف یا کھچا

سینے میں تکلیف یا کھچا بھی لو بلڈ پریشر کی ایک ایسی نشانی ہے جو بہت زیادہ عام نہیں ہوتی اور اس کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب دل کے مسلز کے لیے خون کا بہا گھٹ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button