صحت

جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے کیلئے آسان طریقہ کونسا؟

جن افراد کو گھر میں بنی غذاؤں کا زیادہ اور الٹرا پراسیس غذاؤں کا کم از کم استعمال کرایا گیا، ان کے جسمانی وزن میں دوسرے گروپ کے مقابلے میں دوگنا زیادہ کمی آئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے کے لئے سب سے آسان طریقہ کونسا ہے؟ اس حوالے سے برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گھر کے بنے کھانوں کو ترجیح دینے والے افراد کے جسمانی وزن میں دوگنا سے زیادہ کمی آسکتی ہے۔ واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔ ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

اس تحقیق میں ایک کلینیکل ٹرائل مکمل کیا گیا جس میں 55 افراد کو شامل کرکے انہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ آدھے افراد کو 8 ہفتوں کے ایسے غذائی پلان کا حصہ بنایا گیا جس میں پراسیس غذاں کا کم از کم استعمال کیا جانا تھا جبکہ دوسرے گروپ کو الٹرا پراسیس غذاں کا استعمال کرایا گیا۔ دونوں گروپس میں شامل افراد کی غذاں کی کیلوریز کی مقدار یکساں تھی۔

ٹرائل کے اختتام پر دریافت ہوا کہ جن افراد کو گھر میں بنی غذاؤں کا زیادہ اور الٹرا پراسیس غذاؤں کا کم از کم استعمال کرایا گیا، ان کے جسمانی وزن میں دوسرے گروپ کے مقابلے میں دوگنا زیادہ کمی آئی۔ محققین نے بتایا کہ ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام میں الٹرا پراسیس غذاں کو خراب صحت سے منسلک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری تحقیق کا مقصد غذاں سے جسمانی وزن پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کرنا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے دوران دونوں گروپس کے شامل افراد کے جسمانی وزن میں کمی آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button