آنکھوں کے نیچے سوجن ختم کرنے کیلئے آسان طریقہ کار
مناسب نیند کو یقینی بنائیں' مناسب مقدار میں پانی پینا مت بھولیں' نمک کا استعمال کم کریں' پوٹاشیم والی غذاؤں کا استعمال' ٹھنڈک بھی مددگاروغیرہ طریقہ کار ہیں

برطانیہ (ماینٹرنگ ڈیسک) عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے نیچے سوجن پڑھنا شروع ہو جاتی ہے آنکھوں کے نیچے پڑھنے والی سوجن کو ختم کرنے کیلئے آسان طریقہ کار سامنے آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سیال جمع ہونے سے بھی ایسا ہوتا ہے، جبکہ سورج میں بہت زیادہ گھومنے، ناکافی نیند، ناقص غذا، بہت زیادہ رونے، الرجیز اور دیگر طبی مسائل کے باعث بھی ایسا ہوسکتا ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ آنکھوں کی اس سوجن کو کم کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ کچھ گھریلو ٹوٹکے بہت آسان ہوتے ہیں جبکہ دیگر طریقے بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
مناسب نیند کو یقینی بنائیں
مناسب وقت تک سونے سے آنکھوں کا پھولا ہوا حصہ کافی حد تک گھٹ جاتا ہے۔ جسم میں کیلشیئم کی کمی کا اشارہ دینے والی 7 علامات جن کو کبھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اس مقصد کے لیے ہر رات 7 سے 9 گھنٹے سونے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
مناسب مقدار میں پانی پینا مت بھولیں
آنکھوں کے نیچے والا حصہ پھول جانے کی ایک وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہوتی ہے۔ تو روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے کی کوشش کریں تاکہ جِلد صحت مند رہ سکے۔ ویسے تو ایسی کوئی طے شدہ مقدار نہیں کہ روزانہ کتنا پانی پینا چاہیے مگر 8 گلاس پانی پینے میں کوئی نقصان نہیں، موسم گرم ہو تو زیادہ پانی پینا چاہیے۔
نمک کا استعمال کم کریں
زیادہ مقدار میں نمک کے استعمال سے جسم میں سیال جمع ہونے لگتا ہے جس سے مختلف طبی مسائل جیسے امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے مگر اس عادت سے آنکھوں کی سوجن کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
پوٹاشیم والی غذاؤں کا استعمال
پوٹاشیم ایسا جز ہے جو جسم میں اضافی سیال کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ دہی، بیجوں، کیلے اور سبز پتوں والی سبزیوں میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ٹی بیگ سے مدد لیں
ٹھنڈے کیفین والے ٹی بیگز کو چند منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھ لیں جس سے بھی آنکھوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مساج کریں
صاف انگلیوں سے آنکھوں کے اردگرد نرمی سے مساج کریں جس سے سوجن میں کمی آئے گی۔
ٹھنڈک بھی مددگار
تولیے کو ٹھنڈا کرکے 10 منٹ تک آنکھوں پر رکھیں، اس سے آنکھوں کے نیچے موجود اضافی سیال کو خارج کرنے میں مدد ملے گی۔