صحت

روزانہ ایک منٹ سڑھیاں چڑھنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ ایک منٹ سڑھیاں چڑھنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے سڈنی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ایک منٹ کی سخت ورزش جیسے تیزی سے سیڑھیاں چڑھنے، بچوں کے پیچھے بھاگنے یا بھاری سامان اٹھانے سے زندگی کی مدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق میں 33 سو کے قریب ایسے افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جن کی اوسط عمر 51 سال تھی۔ یہ افراد روزانہ ورزش کرنے کے عادی نہیں تھے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ کلائی پر ٹریکرز پہن کر رکھیں تاکہ ان کی جسمانی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد روزانہ محض ایک منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں کو معمول بناتے ہیں، ان میں آئندہ 6 سال کے دوران کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 38 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ درحقیقت تحقیق میں بتایا گیا کہ ضروری نہیں کہ آپ مسلسل ایک منٹ تک سخت جسمانی سرگرمی کریں بلکہ 6 بار 10، 10 سیکنڈز کے لیے ایسا کرنے سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق چند سیکنڈز کی سخت جسمانی سرگرمیوں کو دن میں کئی بار کرنے سے صحت کو نمایاں فائدہ ہوتا ہے۔ محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کے نتائج کچھ حد تک محدود ہیں کیونکہ ٹریکرز ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں کو درست طریقے سے ریکارڈ نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button