صحت

جسمانی وزن میں کمی کیسے لائی جاسکتی ہے؟ طبی تحقیق سامنے آگئی

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) جسمانی وزن میں کمی لانا اکثر افراد کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے، اور جسمانی وزن میں کمی کیسے لائی جاسکتی ہے؟ اس حوالے سے جاپان میں ہونیوالی طبی تحقیق سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کلونجی کا استعمال موٹاپے سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کلونجی اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتی ہے اور اب دریافت ہوا ہے کہ یہ جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

جسمانی وزن کے حوالے سے کلونجی کے اثرات کو جانچنے کے لیے محققین نے خلیاتی تجربات اور انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز کیے۔ تحقیق میں شامل افراد کو 8 ہفتوں تک روزانہ 5 گرام کلونجی کا سفوف (ایک کھانے کا چمچ) استعمال کرایا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ کلونجی کے استعمال کرنے والے افراد کے خون میں چکنائی اور نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آئی۔ اسی طرح صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوا جس سے امراض قلب کا خطرہ گھٹ گیا مگر تحقیق کو یہ روکا نہیں گیا بلکہ محققین کی جانب سے خلیاتی تجربات کیے گئے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ کلونجی کے استعمال سے چربی کے خلیات میں چربی کے اجتماع کا عمل رک گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ کلونجی کا استعمال موٹاپے سے نجات اور مختلف امراض کی روک تھام کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اب میٹابولزم پر کلونجی کے اثرات کے حوالے سے ٹرائلز پر کام کریں گے، خاص طور پر انسولین کی مزاحمت پر اس کے اثرات کو جاننے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button