روزانہ کتنے گھنٹے نیند پوری کرنی چاہیے؟ طبی تحقیق نے چونکا کر رکھ دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ کتنے گھنٹے نیند پوری کرنی چاہیے؟ اور کم سونے سے کیا نقصانات ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے نئی آنے والی طبی تحقیق نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرنل سلیپ ایڈوانسز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد ہر رات 7 گھنٹے سے کم نیند کو معمول بنا لیتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق میں امریکا کی 3 ہزار سے زائد کاؤنٹیز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور ہر خطے میں رپورٹ کیے گئے نیند کے دورانیے کا موازنہ اوسط عمر سے کیا گیا۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ جن کانٹیز میں لوگ 7 گھنٹے سے کم وقت تک سونے کے عادی تھے، وہاں اوسط عمر دیگر علاقوں کے مقابلے میں کم تھی۔
محققین نے بتایا کہ متعدد افراد ہر رات 78 گھنٹوں سے کم وقت تک سوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق زیادہ آمدنی اور غریب علاقوں سمیت شہروں اور دیہات میں نیند کی کمی اور جلد موت کے درمیان تعلق دریافت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے توقع نہیں کی تھی کہ نیند کی کمی اور اوسط عمر میں کمی کے درمیان اتنا ٹھوس تعلق ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سوچتے ہیں کہ نیند اہم ہے مگر اس تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ لوگوں کو کم از کم 7 گھنٹے کی نیند کو معمول بنانا چاہیے۔



