صحت

ملک کی پہلی تھیلیسیمیا موبائل وین کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی(کھوج نیوز) ملک کی پہلی تھیلیسیمیا موبائل وین کا افتتاح کر دیا گیا’ پاکستان میں تھلیسیمیا کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے، حکومت اور قوم کی غفلت کے سبب تھلیسیمیا کے مریض آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں تھلیسیمیا کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے، حکومت اور قوم کی غفلت کے سبب تھلیسیمیا کے مریض آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نکاح سے قبل صرف لڑکے کا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا جائے، دو مائنر جب شادی کرتے ہیں تو تھلیسمیا میجر بچہ پیدا ہوتا ہے، یہ سب کو معلوم ہے لیکن ٹیسٹ کوئی نہیں کرواتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بون میرو ٹرانسپلانٹ سے قبل اجازت کو ختم کیا، ہماری کوشش ہے کہ تھلیسیمیا کا ٹیسٹ نکاح سے قبل لازم قرار دیا جائے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے چند دن قبل علم ہوا کہ اعضا کی پیوندکاری کیلئے ایک الگ ادارہ ہے، اس میں بون میرو کو بھی شامل کردیا ہے، تھلیسیمیا کے مرض کا علاج خون کی منتقلی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے اور 50 ہزار میں سے کوئی ایک شخص بون میرو میچ کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button