صحت

دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں کتنا اضافہ ہوا؟ تشویشناک رپورٹ آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے جرنل دی لانسیٹ میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں تشویشناک انکشاف کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرنل دی لانسیٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر سے ہونے والی لگ بھگ 50 فیصد اموات کی روک تھام ممکن ہے۔ تحقیق کے مطابق 1990 سے 2023 کے دوران کینسر سے ہونے والی اموات میں 74 فیصد اضافہ ہوا اور وہ ایک کروڑ 4 لاکھ تک پہنچ گئیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر سے ہونے والی 40 فیصد سے زائد اموات میں خطرہ بڑھانے والے 44 عناصر بشمول تمباکو نوشی کے استعمال، ناقص غذا اور ہائی بلڈ شوگر کو دریافت کیا گیا۔

اس طرح کی اموات کی روک تھام تمباکو نوشی سے گریز، صحت کے لیے مفید غذاں کے استعمال اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھ کر ممکن ہے۔ محققین نے بتایا کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک کینسر کیسز میں 61 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے اور سالانہ 3 کروڑ سے زائد کیسز سامنے آسکتے ہیں۔ اسی طرح کینسر سے ہونے والی اموات 75 فیصد اضافہ سے ایک کروڑ 86 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

محققین کے مطابق کینسر کے بڑھتے بوجھ کو دیکھتے ہوئے حکومتوں اور پالیسی سازوں کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، تاکہ کینسر کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے، مرض کی جلد تشخیص ہوسکے اور مثر علاج عالمی سطح پر دستیاب ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ 1990 سے 2023 کے درمیان عالمی سطح پر کینسر کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا، حالانکہ طبی سائنس میں کافی پیشرفت ہوئی اور کینسر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کی روک تھام کے لیے کام کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کینسر دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور آنے والی دہائیوں میں اس کے بوجھ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button