صحت

جو کا دلیہ کھانے کا بہترین فائدہ کیا ہے؟ تحقیق آگئی

سوئٹزر لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) جو کا دلیہ کھانے کا بہترین فائدہ کیا ہے؟ اس حوالے سے سوئٹزر لینڈر کی بون یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی بون یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 2 دن تک اس دلیے کا استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی لاتا ہے۔ایل ڈی ایل کولیسٹرول ایسا چربیلا مواد ہوتا ہے جو شریانوں میں جمع ہو جاتا ہے اور شریانوں کو تنگ کرتا ہے۔ اس سے خون کی روانی محدود ہوتی ہے اور ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ محض 2 دن تک جو کا دلیہ کھانے سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں 10 فیصد تک کمی آتی ہے اور یہ اثر کم از کم 6 ہفتوں تک برقرار رہتا ہے۔ اس تحقیق میں بالغ افراد کے 2 گروپس کو شامل کیا گیا جو میٹابولک سینڈروم کے شکار تھے۔ اس عارضے میں اضافی جسمانی وزن، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے، جن سے امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایک گروپ کو 2 دن تک غذا کے طور پر صرف جو کا دلیہ استعمال کرایا گیا اور پھر 6 ہفتوں تک دیگر غذاں کے ساتھ دلیہ استعمال کرایا گیا، جبکہ دوسرے گروپ کو معمول کی غذا استعمال کرائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button