صحت

ڈپریشن اورانزائٹی سے بچنے کا آسان طریقہ کونسا ہے؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپریشن اور انزائٹی سے بچنے کا آسان طریقہ کونسا ہے؟ اس حوالے سے برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہونیوالی تحقیق نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ایروبک ورزشوں کو معمول بنانا ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات سے نجات کا مؤثر ترین طریقہ ہے۔ ایروبک ورزشیں تیز رفتاری سے چہل قدمی، دوڑنے، تیراکی، سیڑھیاں چڑھنے اور سائیکل چلانے جیسی سرگرمیوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ان ورزشوں سے دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جبکہ سانس پھول جاتی ہے، جس سے دل اور نظام تنفس سے جڑی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران متعدد تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ان تحقیقی رپورٹس میں ورزش، پلیسبو یا کچھ نہ کرنے سے ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں دریافت کی گیا کہ ویسے تو ہر قسم کی جسمانی سرگرمیاں ڈپریشن کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتی ہیں مگر ایروبک ورزشیں ڈپریشن کے ساتھ ساتھ انزائٹی سے نجات دلانے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہیں۔ ڈریشن اور انزائٹی دنیا بھر میں ہر 4 میں سے ایک فرد کو متاثر کرتے ہیں اور نوجوانوں سمیت خواتین میں ان کے کیسز کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button