صحت

دار چینی کو کن کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

اسلام آباد(ہیلتھ نیوز) دار چینی کو کھانے کے ساتھ ساتھ مزید کن کاموں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دار چینی کھانوں کے علاوہ جن کاموں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی جلن سے نجات

اگر مچھر یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے جلن اور خارش ہورہی ہے تو دارچینی کے ایک ٹکڑے کو ایک چمچ شہد میں مکس کرکے پیسٹ تیار کریں اور پھر اسے متاثرہ جگہ پر لگالیں۔

کیل مہاسوں کا علاج

دارچینی کیل مہاسوں سے نجات دلانے کے لیے بھی مؤثر ہے۔ اس سے جِلد میں موجود بیکٹریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک چائے کے چمچ دار چینی کو ایک چائے کے چمچ جائفل اور ایک چمچ شہد میں مکس کریں۔ اس مکسچر کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

گردن کے درد سے نجات

دارچینی کے اندر موجود اجزا کندھوں اور گردن کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک جراب کا تین چوتھائی حصہ سفید چاول، 2 دار چینی کے ٹکڑوں اور ایک چمچ لونگ سے بھرلیں۔ اسے مائیکرو ویو میں دو منٹ تک گرم کریں اور پھر اپنی گردن کے گرد لپیٹ لیں۔ یہ عمل اس وقت جاری رکھیں جب تک مسالوں کی مہک ختم نہ ہو جائے۔

نظام ہاضمہ بہتر بنائے

دارچینی کا استعمال پیٹ پھولنے اور اضافی گیس اور اپھار کو کم کرتا ہے۔ اسے اپنی غذا کے ذریعے استعمال کریں یا کھانے کے بعد اس کا ٹکڑا چوس لیں، اس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

چیونٹیوں سے نجات

دارچینی کا کا سفوف ان جگہوں پر چھڑک دیں جہاں سے چیونٹیاں گھر میں داخل ہوتی ہیں۔ اس کی مہک چیونٹیوں کو گھر سے دور رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

سانس کی بو دور کریں

سانس میں بو پیدا ہو رہی ہو تو ایک ٹکڑے دارچینی کو چوسیں جس سے اس مسئلے کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button