صحت

گردن یا سر درد ہونے کی عام سی عادت کونسی ہے؟ طبی تحقیق سامنے آگئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) گردن یا سر درد ہونے کی عام سی عادت کون سی ہے؟ اس حوالے سے امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق سامنے آگئی ہے جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کی Kentucky یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ روزانہ گھنٹوں کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا فون کو دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں تو ایسا آپ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں متعدد افراد کرتے ہیں مگر یہ عادت خاموشی سے گردن میں تکلیف، سر درد اور سر چکرانے کا باعث بن سکتی ہے۔

تحقیق میں اس کے لیے ٹیک نیک (tech neck) کی اصطلاح استعمال کی گئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جب آپ اسکرین کو دیکھتے ہوئے سر کو آگے کی جانب جھکاتے ہیں تو سر کا وزن گردن پر نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس سے گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے بالائی حصے کے مسلز، جوڑوں اور مہروں دبا بڑھتا ہے۔ ہمارے مسلز کو سر سیدھا رکھنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑتی ہے، وہ کھچا کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ سر درد یا آدھے سر کے درد کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں مزید بایا گیا کہ سنگین کیسز میں گردن کو جھکائے رکھنے سے اعصابی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے بازو یا کندھے اکڑ جاتے ہیں یا کھوپڑی کے وسط میں دبا کا احساس ہوتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ چند چھوٹی تبدیلیوں سے اس سے بچنا ممکن ہے۔ اس کے لیے جب بھی ممکن ہو آنکھوں کے سامنے اسکرین کو رکھیں تاکہ گردن کو جھکانا نہ پڑے اور کندھوں یا گردن پر دبا نہ بڑھے۔

اسی طرح ہر 30 سے 60 منٹ بعد جسم کو کچھ دیر کے لیے حرکت دیں، گردن گھمائیں اور جسم مضبوط بنانے والی ورزشیں کریں تاکہ ریڑھ کی ہڈی کو معاونت ملے اور تنا کم ہو۔ محققین کے مطابق اگر نئی یا بدترین علامات کا سامنا ہو جیسے سر درد نیند سے جگا دے یا تکلیف کے ساتھ جسم کے اعضا سن ہو جائے، کمزوری محسوس ہو یا بینائی کمزور ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button